’میں ہاتھ جوڑ کر آپ کی منتیں کررہی ہوں‘ مریم اورنگزیب کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب اور صحافیوں کے درمیان پریس کانفرنس سے قبل جھگڑا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جھگڑا لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال اور دیگر کی پریس کانفرنس سے قبل ہوا۔ لیگی انتظامیہ کی جانب سے پریس کانفرنس کے لیے ہال کے اندر انتظام کیا گیا تھا۔

 

 

جبکہ صحافیوں کی جانب سے پریس کانفرنس کور کرنے کے لیے انتظامات باہر گراؤنڈ میں کیے گئے جس پر مریم اورنگزیب اور صحافیوں میں تلخ کلامی ہوئی۔ اس حوالے سے ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں مریم اورنگزیب کو صحافیوں سے جھگڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مریم اورنگزیب صحافیوں سے مخاطب ہوکر کہتی ہیں کہ “آپ پریس کانفرنس کور کریں نہ کریں ،آپ اپنا لہجہ ٹھیک کریں آپ مجھ پر الزام نہ لگائیں میں نے آپ کو ہمیشہ اپنا بھائی سمجھا،میں نے مینجمنٹ کو فون نہیں کیا،میں ہاتھ جوڑ کر آپ کی منتیں کررہی ہوں’۔ صحافیوں کے جھگڑے کے بعد مریم اورنگزیب اندر چلی جاتی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں