اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کا چاند جمعرات 7 اکتوبر 2021 کو نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول کا چاند 7 اکتوبر کو نظر آئے گا اور جمعہ 8 اکتوبر کو ربیع الاول کی یکم تاریخ ہوسکتی ہے۔
اگر چاند 7 اکتوبر کو نظر آیا تو 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل ہوگی۔ ماہِ ربیع الاول 1443 ہجری کا چاند 6 اکتوبر 2021 کو شام چار بج کر چھ منٹ پر پیدا ہوگا جس کو 7 اکتوبر کو دیکھا جاسکے گا۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ موجودہ مہینہ (صفر المظفر) 29 دنوں پر مشتمل ہوگا۔






