اسلام آباد کے ریڑھی بانوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا ہے، ریڑھی بان اور احساس پروگرام عمران خان کے وژن کا حصہ ہیں،ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا اعلان

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کسی بھی مسلے کا حل حکومت اکیلے نہیں نکال سکتی، روزگار کسی بھی معاشرے کیلئے اہم ہے، احساس پروگرام میں شفافیت کے ذریعے کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے چاہیے، ریڑھی بان بھائیوں

کیلئے مواقع پیدا کررہے ہیں، اسلام آباد میں 29 ہزار ریڑھی بان ہیں، اسلام آباد کے ریڑھی بانوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ بینکوں کو ریڑھی بان پروگرام میں شامل کیا گیا ہے، نہ پرائیویٹ سیکٹرز اکیلے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں اور نہ ہی حکومت، مل کر کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن فری فارمولے کے تحت ریڑھی بان منصوبہ کامیاب ہوا، اسلام آباد کی تمام مارکیٹس میں ریڑھی بان پروگرام پھیلائیں گے، صوبے بھی اس پروگرام کو شروع کرسکتے ہیں، پناہ گاہیں ، ریڑھی بان اور احساس پروگرام عمران خان کے وژن کے پروگرام ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کسی بھی مسئلے کا حل حکومت اکیلے نہیں نکال سکتی، ایم سی آئی اور سی ڈی اے کو آن بورڈ لیکر پروگرام کامیاب ہوا، چیلنجز کافی ہیں جنکا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید کہا ہے کہ احساس ریڑھی بان پروگرام کو اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں میں بڑھائیں گے، یہ ہمارا وژن ہے اور احساس پروگرام پالیسی پر عملدرآمد کروارہے ہیں، احساس پروگرام کے ذریعے روزگار کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں