محمد زبیر عمر کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو ۔۔۔ لیک ویڈیو کے معاملے پر آواری ہوٹل نےبھی وضاحت جاری کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد عمر زبیر کی مبینہ لیک ویڈیو کے معاملے پر کراچی کے مشہور آواری ہوٹل نے بھی وضاحت جاری کر دی ہے ۔ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آواری ہوٹلز کے کسی بھی کمرے میں خفیہ کیمرے نہیں لگائے گئے اگر کسی کمرے میں کوئی خفیہ کیمرہ لگایا گیا یا اس میں کچھ ریکارڈ کیا گیا تو وہ ہوٹل انتظامیہ کی مرضی اور علم میں لائے

بغیر غیر قانی طور پر نصب کیا گیا ہو گا ۔ آواری گروپ اپنے مہمانوں کی پرائیویسی یا جاسوسی کو فروغ نہیں دیتا ۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کی سوشل میڈیا پرویڈیو گردش کر رہی ہیں، یہ مبینہ ویڈیو گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل تفصیلات کے مطابق محمد زبیر نے ایک نہیں بلکہ دس خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے، اسی حوالے سے معروف صحافی منصور علی خان نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ ایک سینئر سیاستدان کی غیر اخلاقی ویڈیو سامنے آئی ہیں جو پاکستانی سیاست میں ایک نئے سکینڈل کو جنم دیں گی۔ وائرل مبینہ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما محمد زبیر کو کئی ویڈیوز میں مختلف کمروں میں الگ الگ خواتین سے انتہائی غیر اخلاقی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے، ان ویڈیوز میں لیگی رہنما مبینہ طور پر برہنہ و نیم برہنہ حالت میں نظر آئے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر اپنی زیرگردش ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے وائرل ویڈیو کو جعلی اور اپنے خلاف سازش قرار دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام انہوں نے کہاکہ میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں، دراصل پستی کی نئی مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک حرکت کی ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ میں نے ایمانداری، خلوص نیت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close