اویس قادرشاہ کا وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل، وفاقی حکومت اور اسکے وزرا عوام کو پھر دھوکہ دے رہے ہیں

کراچی (آئی این پی ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور اسکے وزرا سندھ بلخصوص کراچی کی عوام کو پھر دھوکہ دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سنگ بنیاد کے سی آر منصوبے کا نہیں بلکہ صرف ٹریک پر بالائی گزرگاہ اور انڈر پاس کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر پروجیکٹ کا مکمل سنگ بنیاد اگر اب

رکھا جارہا ہے تو پھر وفاقی وزیر ریلوے نے عدالت عظمی کو کیوں گمراہ کیا تھا ، 162 ارب روپے اور 1100 ارب روپے کا وعدہ وفا نہیں کیا ، اب سنگ بنیاد کی ٹوپی دی جارہی ہے۔ اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ کے سی آر کے لیے فلائی اوور اور انڈر پاس کی مد میں 20 ارب میں سے 6 ارب روپے حکومت سندھ دے گی ، وفاق کی جانب سے ادائیگی نہ ہونے کے باوجود سندھ حکومت 6 ارب روپے شہرکی بہتری کے لیے دے رہی ہے ، متعدد بار وفاقی حکومت کو شہر کی بہتری کے لیے پیشکش کی کہ تختی بھی آپ لگائیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ شہر میں حکومت سندھ کے پروجیکٹس پر رکاوٹیں نہ کھڑی کریں ، حکومت سندھ چاہتی ہے شہر کے لیے بہتر کام ہو انہیں بہتر سپورٹ کریں مگر یہ نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں