نیویارک/ اسلام آباد(آئی این پی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والے عالمی رہنمائوں کے خطاب میں سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب دنیا میں بہت زیادہ پسند کیا گیا،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی رہنمائوں کی تقاریر یوٹیوب پر نشر کی گئی تھیں، جن کو دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دیکھا اور سنا،اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر امریکی صدر جوبائیڈن، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، نیوزی
لینڈ، چین، برطانیہ، قطر اور بنگلا دیش سمیت دیگر سربراہان مملکت کی ویڈیو شیئر کی گئیں،وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو مسلسل تیسرے سال بھی زیادہ لوگوں نے دیکھا، اس حساب سے وزیراعظم عمران خان نے ویورشپ میں بڑے عالمی رہنمائوں کوپیچھے چھوڑ دیا،اقوام متحدہ آفیشل چینل پر عمران خان کی شیئر ہونے والی تقریر سب سے زیادہ دیکھی اور سنی جانے والی تقریر بن گئی،امریکی صدرجوبائیڈن ،بھارتی وزیراعظم مودی ، چین،برطانیہ، سعودی عرب،قطر، نیوزی لینڈ، بنگلادیش ، جرمنی، فرانس، روس، ملائشیا، آسٹریلیا کیسربراہان کی ویورشپ عمران خان سے بہت پیچھے رہ گئے،یوٹیوب پر شیئر ہونے والی عالمی رہنمائوں کی تقاریر میں سے اب تک عمران خان کی تقریر کو 3 لاکھ 53ہزار لوگوں نے دیکھا، جبکہ مودی
کی تقریر پر ایک لاکھ 77ہزار، جوبائیڈن کی تقریر پر صرف 69ہزار ویوز آئے، اسی طرح چینی صدر شی جنگ کی تقریر کو اب تک 47ہزار افراد نے دیکھا، اس لحاظ سے درجہ بندی میں عمران خان پہلے، مودی دوسرے، جوبائیڈن تیسرے، چینی صدر چوتھے، بورس جانسن 47ہزار ویوز کے ساتھ پانچویں، ایرانی صدر 45ہزار کے ساتھ چھٹے، ترک صدر 27ہزار ویوز کے ساتھ 7ویں اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم 8ویں نمبر پر رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں