سابقہ اداکارہ ثنا خان اور شوہر مفتی انس کی طلاق کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی) بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے سابقہ ماڈل ثنا خان اور شوہر مفتی انس سے طلاق کے حوالے سے یہ بڑی پیشگوئی کی ہے۔ بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان نے اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹ نمبر 35 میں یہ کہا کہ آئندہ تین برسوں میں انس اور ثناءکی طلاق ہوجائے گی۔واضح رہے کہ بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف

کے آر کے نے بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی اور طلاق سے متعلق بڑی پیشگوئی کی ہے۔انہوں نے اپنی حالیہ پیشگوئی میں کہا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ 2022 کے آخر تک شادی کرلیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ رنبیر کپور شادی کے 15 برس بعد ہی عالیہ بھٹ کو طلاق بھی دے دیں گے۔اس سے قبل انہوں نے اپنے سلسلہ وار پیشگوئیوں کے ٹوئٹ میں کنگنا اور تبو کی شادی کی حوالے سے کہا تھا کہ ان کی کبھی شادی نہیں ہو گی۔خیال رہے کہ دین اسلام کی خاطر ثنا خان نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد مفتی انس کے ساتھ شادی کی ہے ۔ واضح رہے کہ کے آر کے نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی طلاق اور کنگنا کی شادی سے متعلق بھی پیشگوئی کرچکے ہیں۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ 10 سالوں کے اندر نک اور پریانکا کے مابین طلاق ہو جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close