مقامی وغیرملکی ائیرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

کراچی(پی این آئی) کورونا پابندیوں میں نرمی ہوتے ہی مقامی وغیرملکی ائیرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا، پاکستان کے مختلف شہروں سے بیرون ملک کیلئے پروازوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے استنبول، لندن اور جدہ کے کرایوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیرملکی ایئرلائنز نے پنجاب کے دارالحکومت سے دبئی کیلئے ریٹرن کرایے میں 3گنا اضافہ کردیا۔ لاہور سے دبئی کا بزنس کلاس ریٹرن ٹکٹ 3لاکھ 98 ہزار 400 روپے

کا ہوگیا جبکہ لاہور سے دبئی کا کرایہ 60 ہزار روپے ہے۔ایئرپورٹ ذرایع کا کہنا ہے کہ مقامی ائیرلائنز لاہور ٹو دبئی کا اکانومی کلاس کا ٹکٹ 90 ہزار 800 روپے کا فروخت کر رہی ہیں۔ جبکہ لاہور سے دبئی اکانومی کالاس کا یک طرفہ چالیس ہزار کرایہ ہے۔اسی طرح ایک اور غیرملکی ایئرلائن لاہور ٹو استنبول اور لندن کیلئے 1لاکھ 90 ہزار روپے کا ٹکٹ فروخت کررہی ہے جبکہ لاہور سے استبول کا کرایہ 90 ہزار روپے ہے۔ذرایع نے مزید کہا کہ فارن کرانسی کی مد میں ٹکٹ جنتی مہنگی ہو گی ڈالر بڑھنے کا خدشہ ہے، پی آئی اے نے لاہور سے دبئی کیلئے فلائٹ آپریشن بند کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں