وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد، چیئرمین سینیٹ نے ناراض ارکان کو منالیا

کوئٹہ(آئی این پی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام کرنے کے لیے ناراض صوبائی وزرا ء اور ارکان اسمبلی کو منا لیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام کرنے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بلوچستان میں سیاسی بیٹھکوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر احمد خان، سینیٹر سرفراز بگٹی بھی متحرک

ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کو منا لیا ہے۔ جس کے بعد وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے ساتھ 40 سے زائد صوبائی اراکین اسمبلی ساتھ کھڑے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے ناراض صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کیلے کمیٹی کے قیام کی یقین دہانی کرا دی، کمیٹی اگلے ہفتے قائم کی جائے گی، جو سینیٹرز، ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی وزرا پر مشتمل ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں