وزارت داخلہ کا ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو اضافی پاسپورٹ منسوخ کروانے کیلئے ایمنسٹی دینے کا فیصلہ

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزارت داخلہ نے ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو اضافی پاسپورٹ منسوخ کروانے کے لئے ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے ،ایمنسٹی فیصلے سے متعلق اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کی،اجلاس میں سیکٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور ڈی جی پاسپورٹ ڈاکٹر نعیم رئوف شریک ہوئے،وزارت داخلہ کو دوہرے پاسپورٹ کی 1629 درخواستیں موصول ہوچکی جو پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے التواء کا

شکار ہیں،ایمنسٹی کے حوالہ سے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی،وزیر داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو کابینہ کیلئے سمری تیار کرنے کی ہدایت کی ۔ایمنسٹی سکیم کے لئے مختلف تجاویز پر غور، اہم فیصلے کر لئے گئے ،دوہرے پاسپورٹ ایمنسٹی سکیم کیلئے درخواست گزاروں کو صرف ایک پاسپورٹ رکھنے کی اجازت ہوگی،سکیم کے تحت ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کروانے کیلئے 90 روز کی مہلت دی جائے گی،ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے افراد کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوا دیئے جائیں گے،موجودہ قانون میں ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کی سزا کم از کم تین سال کی جیل ہے،ایمنسٹی سکیم سے ایک سے زائد ناموں والے پاسپورٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا،ماضی میں چھ ایمنسٹی سکیموں

کے ذریعے 12 ہزار پاسپورٹ کی کلیرنس کی جا چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close