اسلام آباد(پی این آئی) نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس، شہباز شریف شریک کیوں نہیں ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی۔۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کے اہم اجلاس میں شہباز شریف کی شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان پنجاب عظمی بخاری نے شہباز شریف کی عدم شرکت کی وضاحت کر دی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ شہباز شریف بلوچستان کی تنظیمی عہدیداروں سے میٹنگز شیڈول تھیں جس کی وجہ سے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔عظمی بخاری نے بتایا کہ بلوچستان سے آئے رہنماوں نے شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ملاقات کی آئندہ تمام اجلاس میں شہباز شریف شریک ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں