اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے قومی اسمبلی میں پریس گیلری بند کیے جانے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریس گیلری کا حکومت سے تعلق نہیں، یہ اسپیکر کا استحقاق ہوتا ہے البتہ پریس گیلری کو تالا نہیں لگنا چاہیے تھا، یہ غلط ہے، پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ میڈیا اتھارٹی پر صحافیوں کا موقف ہے، ہوسکتا ہے وہ وہاں ہائی لائٹ کرنا چاہتے ہوں، قانون
میں تبدیلی آتی رہتی ہے، پی ایم ڈی اے میں کیا مسئلہ ہے، اس کی نشاندہی کردیں، رپورٹنگ کرنا میڈیا کا حق ہے، انہوں نے کہا کہ اگلی بار میڈیا نمائندوں کو پریس گیلری میں اجازت ملنی چاہیے،واضح رہے کہ صدر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر حکومت نے صحافیوں پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کردیے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں