سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا گیا

کراچی(پی این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2حصوں میں تقسیم کردیاگیا ، جس کے تحت ریگولیٹری اورایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2حصوں میں تقسیم کردیاگیا ہے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ریگولیٹری اورایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبے ہوں گے،

دونوں محکموں کے علیحدہ علیحدہ ڈائریکٹرجنرل تعینات کیے جائیں گے۔ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضی نے اس حوالے سے کہا کہ تقسیم سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی ، ریگولیٹری میں عملے کی تعداد350 کے قریب ہوگی اور کارکردگی کی بنیادپران کی صلاحیتوں کوجانچاجائے گا۔خاقان مرتضی نے کہاکہ ریگولیٹری میں کوشش ہوگی کنٹریکٹ افسران و عملے کورکھا جائے گا، مسافروں کوزیادہ سے زیادہ سہولت دینے کے اقدامات کئے جائیں گے۔خیال رہے گذشتہ سال نومبر میں حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنیکا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 2 حصوں میں تقسیم کی منظوری دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں