پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لیوی سے متعلق اہم فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد حکومت نے لیوی کی شرح میں ردوبدل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی 40 روپے 49 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی جس کے بعد پیٹرول پر لیوی کی شرح 66 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 19 روپے 71 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 72 روپے 97 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر لیوی کی شرح 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے پر آ جائے گی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close