سرگودھا کے قبرستان میں پولنگ اسٹیشن قائم کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے ملک بھر سے 684 آزاد امیدوار میدان میں ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں کے بھی 876 امیدوار پنجہ آزمائی کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں پنجاب کے شہر سرگودھا کے قبرستان میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا

سرگودھا میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے وارڈ نمبر 9 کے 2 پولنگ اسٹیشن قبرستان میں بنائے گئے ہیں۔باجوہ کالونی کے قبرستان میں قائم دونوں عارضی پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹرز کی گہما گہمی نظر آ رہی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سرکاری عمارت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے قبرستان میں 2 پولنگ اسٹیشن شامیانے لگا کر بنائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ تعداد پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی ہے جو 183 ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے144،پاکستان پیپلز پارٹی کے 113 اور جماعت اسلامی کے 104 امیدوار میدان میں ہیں۔کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 83 امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ کے 42، پاک سرزمین پارٹی کے35، مسلم لیگ ق کے 34 اور جے یو آئی ف کے 25 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

close