وزیر اطلاعا ت آزاد کشمیر سردار فہیم اختر ربانی کا اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ، وفود سے ملاقاتیں

بلوچ سدھنوتی (آئی این پی)وزیر اطلاعات، قانون و انصاف سردار فہیم اختر ربانی نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبہ میں اصلاحات لا کر کے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو تبدیلی کے لیے ووٹ دیے ہیں ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے. علاقہ کے مسائل سے آگاہ ہوں، تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے. بلوچ کے ہر فرد کا نمایندہ ہوں بہترین

پرمارمنس دینے والوں کو عزت دی جائے گی کسی کے خلاف انتقامی کاروائی ہر گز نہیں ہو گی. ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات نے اپنے حلقہ انتخاب کے دورہ کے دوران مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وزیر اطلاعات سے بلوچ، بیٹھک، نیریاں سمیت مختلف جگہوں سے آئے ہوئے وفود نے ملاقاتیں کیں. وزیر اطلاعات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کی پرفارمنس کو بہتر کریں گے تاکہ عوام کو ہر طرح سے سہولیات میسر آ سکیں ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق عوامی فلاح و بہبود ہمارے منشور کا حصہ ہے. لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. صحت کے شعبہ میں بہتری لا کر عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے. تعلیم کی بہتری کے میرٹ پر کسی صورت کمپرومائز

نہیں کریں گے. ہماری حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا ہے عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی کو محسوس کریں گے. حلقہ کی عوام میرا اثاثہ ہیں برادری ازم، علاقیت سے بالا تر ہو کر لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ صبح سے رات تک تمام وقت عوامی خدمت کے لیے وقف کر دیا ہے سرکاری ادارے اور میری ٹیم عوامی فلاح و بہبود کے لیے کمر کس لیں۔دریں اثناء وزیر اطلاعات سینئر صحافی راشد امین کے گھر گئے اور اور ان کے والد سینئر صحافی امین مغل کی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی.وزیر اطلاعات نے اپنے دورہ کے دوران دیگر مختلف جگہوں پر وفات پانے والے افراد کے گھروں میں جا کر مرحومین کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔۔۔۔

close