ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں داخلے کے لیے اہم شرط عائد کر دی گئی

کراچی(پی این آئی)محکمہ صحت سندھ نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔محکمہ داخلہ کو لکھے گئے خط میں تجویز دی گئی ہے کہ ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے تاکہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے افراد ہوٹلز میں قیام نہ کرسکیں اور نہ ہی کھاناکھا سکیں۔

کابل سے فوجی انخلاء کے بعد امریکہ نے پاکستان سے کیا فرمائش کی تھی؟ انکشاف سامنے آ گیا

واشنگٹن (پی این آئی) ایک غیر ملکی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مسلح گروہ کے کابل پر کنٹرول کے بعد جو بائیڈن انتظامیہ پاکستان پر دباؤ ڈال رہی تھی کہ وہ داعش اور القاعدہ کے خلاف جنگ میں تعاون کرے جبکہ پاکستانی حکام کی دلچسپی اس بات میں تھی کہ امریکہ افغانستان سے بین الاقوامی انخلا میں ان کی کوششوں کی کھل کر تعریف کرے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 اگست کو کابل کے طالبان کے قبضے میں جانے کے بعد امریکہ عسکریت پسند تنظمیوں کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی میں پاکستان کے تعاون کا خواہاں تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی حکام پاکستان کو افغان طالبان پر اثر و رسوخ کی وجہ سے اہمیت دیتے ہیں اور ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ملک کی حمایت کھو کر اسے صرف چین کے زیر اثر‘ نہیں دیکھنا چاہتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں