سرکاری افسران اور وزرا کی موجیں ختم ! حکومت نے بڑی پابندی لگا دی

لاہور(پی این آئی)سرکاری افسران اور وزرا کی موجیں ختم ! حکومت نے بڑی پابندی لگا دی… پنجاب حکومت نے وزرا اور افسران کے سرکاری خزانے سے بیرون ملک دوروں سمیت دیگر پابندیاں عائد کردیں ہیں۔پنجاب کی جانب سے نئے مالی سال کے لیے کفایت شعاری پالیسی کی منظوری پر کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا گیا جس میں ائیر کنڈشنر ،جنریٹر اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔سرکاری خزانے سے ورکشاپ ،سیمنار اور بڑی تقریبات کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی ۔اجلاس میں کفایت شعاری پالیسی کے تحت پوسٹوں کی اپ گریڈیشن ،صوبائی وزرا اور افسران کے گھروں اور دفاتر کی تزین و آرائش پر پابندی ہوگی۔حکام کے مطابق ان اخراجات پر منظوری کے لیے صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو اپنے اخراجات منظوری دے سکتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں