اسلام (آئی این پی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہم نے 90روز کے اندر الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنائی جس سے 15سیکنڈ میں نتیجہ ملے گا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں سب کچھ شفاف اور آسان ہو جائے گا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تعلق انٹرنیٹ سے نہیں ہے یہ ہیک نہیں ہو سکتی، ووٹنگ مشین میں ووٹر کا ریکارڈ ہوگا، پیر کے روز انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابی اصلاحات پر کام کیا، ووٹنگ میں لوگوں کے بجائے ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں سب کچھ شفاف اور آسان ہو جائے گا، شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عام طریقے سے گنتی میں 18لاکھ ووٹ ضائع ہوتے ہیں، الیکٹرانک مشین سے ووٹ ضائع نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے جمہوریت کو فائدہ ہے، آئندہ الیکشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ہو گا، ووٹنگ مشین میں ووٹر کی پرائیویسی محفوظ رہے گی،انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن بھی اپنے ماہرین لا کر ووٹنگ مشین کا معائنہ کریں، بغیر دیکھے ووٹنگ مشین کو رد کرنا ٹھیک نہیں ہے، ہمیں بدلتی دنیا کے ساتھ خود کو بدلنا ہوگا، یہ دور ٹیکنالوجی کا ہے اور ہمیں ٹیکنالوجی کی طرف جانا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں