ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، چائلڈ پورنو گرافی اور ہم جنس پرستی میں ملوث پورا گینگ گرفتار

لاہور(پی این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنو گرافی اور ہم جنس پرستی میں ملوث پورا گینگ گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپ بلیوڈ میں ہم جنس پرستوں کی بڑی تعداد کا تعلق لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔ جس میں چائلڈ پورنوگرافی سمیت ہم جنس پرستی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ایسے ہی ایک گروہ کو انکشافات پر گرفتار کیا گیا ، ملزمان میں اسد علی ، تنویر خان ، عمیر ریاض اور عثمان غنی شامل ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ہم جنس پرستی کی سوشل میڈیا ایپ پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے، ان کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد نے کارروائی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں