ویکسین لگوائے بغیر اب آپ بس میں نہیں بیٹھ سکتے

کراچی (پی این آئی) ویکسین لگوائے بغیر ان بس میں سفر نہیں کر سکتے۔محکمۂ ٹرانسپورٹ سندھ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیاہے۔محکمۂ ٹرانسپورٹ سندھ کے مطابق 30 ستمبر کے بعد تعلیمی اداروں سے وابستہ ٹرانسپورٹ میں ویکسین نہ کرانے والوں پر سفر کے لیے پابندی ہو گی۔محکمۂ ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 15 ستمبر کے بعد ملازمین کو لانے لے جانے والی گاڑیوں میں بغیر ویکسین سفر نہیں کیا جا سکے گا۔محکمۂ ٹرانسپورٹ سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 15 اکتوبر کے بعد موٹر وے پر شہریوں کے بغیر کورونا ویکسین لگوائے سفر کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں