افغانستان میں ہمارا فیورٹ کون ہے؟ آرمی چیف نے امریکا کو جواب دیدیا

راولپنڈی(پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الاامور انجیلا ایکلر نے ملاقات کی، ملاقات میں افغان صورتحال اور علاقائی سکیورٹی پر بات چیت کی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، ہمارا واحد مقصد امن کیلئے مدد کرنا ہے،آرمی چیف نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کیخلاف مشترکہ لڑنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الاامور انجیلا ایکلر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں افغانستا ن کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، ہمارا واحد مقصد افغانستان میں امن کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔آرمی چیف نے کابل ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی، آرمی چیف نے دہشتگرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔آرمی چیف نے دہشتگردی اور انتہاپسندی سے مشترکہ لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی ناظم الاامور انجیلا ایکلر نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں