قازقستان کے ساتھ پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا

راولپنڈی (پی این آئی) وسط ایشائی ریاست قازقستان کے کے ساتھ پاکستان کی مشترکہ فوجی مشق “دوسترم سوئم” کا آغاز ہوگیا۔فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب قومی انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں منعقد ہوئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق مشق کا مقصد دوطرفہ افواج کے مابین انسداد دہشتگردی تعاون کو بڑھانا ہے۔ افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ ۔اس موقع پر دونوں ممالک کے فوجی حکام بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق میں دوطرفہ سپیشل فورسز مغویوں کی رہائی اور کمپاؤنڈ کلیئرنس کا مظاہرہ کریں گی۔مشق میں ہیلی کاپٹر سے رسے کی مدد سے اترنے اورکلوز کوارٹر بیٹل بھی شامل ہے، یہ مشق مربوط ہم آہنگی، باہمی تعاون، فوری فیصلہ سازی اور حکمت عملی کی سطح پر تیزی سے اقدامات پر مرکوز ہوگی۔واضح رہے کہ پہلی مشترکہ مشق 2017 میں پاکستان میں اور دوسری 2019 میں قازقستان میں منعقد ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں