زرتاج گل نے نور مقدم کے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) زرتاج گل نے نور مقدم کے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اسلام آباد میں گذشتہ ماہ قتل کی گئی نور مقدم کے قاتل کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں ایوان صدر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ نور مقدم کے قاتل کو پھانسی ہونی چاہیے،کیا نور مقدم کی چیخیں ہمسایوں ،گارڈز اور سڑک پر چلتے افراد نے نہیں سنی ہوں گی؟

لاہور میں ڈاکو ؤں کی 12 گھنٹے میں 11 وارداتیں، پولیس منہ چھپانے لگی

لاہور (پی این آئی) لاہور میں شہری لٹنے لگے، ڈاکو سڑکوں پر دندنانے لگے۔پنجاب پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ لاہور میں ڈاکوؤں نے 12 گھنٹوں کے دوران 11 شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق نواں کوٹ میں دو بچوں نے تیسرے بچے کو لوٹ لیا، واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ ہاتھ میں پرس پکڑے گاڑی کےساتھ کھڑا ہے، اس دوران موٹرسائیکل سوار دو بچے اچانک پرس جھپٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔پولیس نے دونوں بچوں کو گرفتار کرلیا تاہم متاثرہ بچے کے والدین نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا جس پر دونوں بچے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیے گئے۔مغل پورہ میں تین ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو گلی میں پھر رہے ہیں، سامنے سے موٹرسائیکل سوار فیملی آئی تو ڈاکو ا س سے کیش، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔اس حوالے سے صورتحال یہ ہے کہ لاہور پولیس کے آپریشنز ونگ نے 12 گھنٹوں میں 11 وارداتوں کے مقدمات درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے کھاتے میں ڈال دیے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں