پاکستان میں محرم کےجلوس میں دہماکہ، تین جاں بحق ہو گئے

بہاولنگر (پی این آئی) بہاونگر میںمحرم کے جلوس میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد شہر میں صورتحال کشیدہ ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں ایمبولینس اور پولیس اہلکاروں کو جائے وقوعہ کی جانب جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان ویڈیوز میں متعدد زخمی افراد سڑک کنارے طبی امداد کے منتظر دکھائی دیتے ہیں۔دھماکہ اس وقت ہوا جب جلوس گنجان محلے مہاجر کالونی سے گزر رہا تھا۔ پاکستان کے اکثر علاقوں میں یوم عاشور پر سکیورٹی کی وجہ سے موبائل سروس معطل ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں