خواتین کے ساتھ مظالم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، چوہدری محمد سرور

لاہور (آئی این پی ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ مظالم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے گریٹر اقبال واقعے کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ خاتون پر تشدد میں ملوث افراداپنے انجام سے بچ نہیں سکیں گے، خواتین ملک وقوم کی عزت ہیں انکا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ خواتین کی مضبوطی سے پاکستان مضبوط ہوگا، خواتین کے ساتھ مظالم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں