سیلیکٹد ٹولے کی میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نا منظور اور مسترد کرتے ہیں،ترجمان (ن) لی کا وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد( آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلیکٹد ٹولے کی میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نا منظور اور مسترد کرتے ہیں،میں بتاتی ہوں میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیوں لا رہے ہیں ،کوئی عمران صاحب کو تاریخی الیکشن چور، سلیکٹڈ،کرپٹ نہ کہے، اس لئے میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لا رہے ہیں ،سچ کا گلا گھونٹنے والی کٹھ پتلیاں جھوٹ کی پیروکار ہیں،اس لئے میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے نام پر آمریت مسلط کی جارہی ہے ،عمران صاحب میڈیا اتھارٹی بل کے ذریعے ملک میں سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بننا چاہتے ہیں ۔ اتوار کو وزیر اطلاعات کے بیان پر اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ ملک میں آمریت، فسطائیت،بی جے پی اور نازی پارٹی کی سوچ مسلط کررہے ہیں، اس لئے یہ ڈرامہ کیاجارہا ہے، منتخب اور عوام کی نمائندہ حکومت عوام اور میڈیا کی رائے، تنقید سے نہیں گھبراتی، منتخب اور مسلط میں یہی فرق ہے ،ہمارے ملک میں22 کروڑ عوام ہیں جس کا عمران صاحب آٹا اور چینی کھا گئے، اس لئے میڈیا اتھارٹی لا رہے ہیں ،عوام کا بجلی گیس اور روزگار چوری کر لیا، اس پر میڈیا بات نہ کرے اس لئے میڈیا اتھارٹی لا رہے ہیں ،تین سال سے میڈیا اور صحافیوں پہ حملے اور اب میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لا رہے ہیں،دن دیہاڑے صحافیوں کو گولیاں مارنے، ڈنڈے برسانے اور کوئی بات نہ کرے، اس لئے میڈیا اتھارٹی لا رہے ہیں،تاریخی مہنگائی اور قرض پر کوئی بات نہ کرے، اس لئے میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لا رہے ہیں، مریم اورنگزیب نے کہا کہ74 سال کی اس نالائق، نااہل اور کرپٹ ترین حکومت پر کوئی بات نہ کرے، اس لئے میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لا رہے ہیں،ظالمانہ مہنگائی، بدترین خسارے، قرض پر کوئی بات نہ کرے، اس لئے میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لا رہے ہیں،کشمیر فروشوں کو کشمیر فروش نہ کہو اس لئے میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لا رہے ہیں،میڈیا اتھارٹی عوام کی آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے اور الیکشن چوری کرنے کے لئے لائی جا رہی ہے،ایک طرف عمران مافیا کی الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور دوسری طرف میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی؟عوام سب جانتے ہیں،الیکٹرونک ووٹنگ مشین ووٹ دے تو اخبار، ٹی وی، سوشل میڈیا کا منہ بند رہے، اس لئے میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں