لندن (ٹوڈے نیوز)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نےکہاہےکہ جیسے جیسے طالبان افغانستان کا کنٹرول سنبھال رہے ہیں ہم مکمل طور پر سکتے میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میں خواتین، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اقلیتوں کے بارے میں بہت پریشان ہوں۔ انہوںنے کہاکہ عالمی، مقامی اور خطے کی طاقتوں کو فوری سیزفائر پر زور دینا ہو گا اور فوری انسانی امداد اور پناہ گزینوں اور سویلین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ طالبان کا افغانستان پر مکمل کنٹرول، ملالہ یوسفزئی خوفزہ، سکتے میں آگئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں