وزیر اعظم عمران خان نے کچرا چننے والے بچے کی تصویر ٹویٹ کر کے پیغام لکھ دیا

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان نے سائیکل پر کچرا اکٹھا کرنے والے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظر انداز کیا ہے۔ اتوار کو وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سائیکل پر کچرا اکٹھا کرنے والے بچے کی تصویر شیئر کی۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا

کہ انشا اللہ یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظر انداز کیا ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا صوبے کو سرسبز بنانے کی کوششوں پر پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایبٹ آباد کے علاقے جدکر بندہ بدلینڈ سائٹ کو پاکستان گرین مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو 10 ارب ٹری سونامی ہدف کے حصول کی دوڑ میں سب سے آگے بڑھنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے جدکر بندہ بیدلینڈ سائٹ کی پرانی اور نئی تصاویر بھی شیئر کیں۔ بنجر نظر آنے والی جگہ بعد ازاں پودوں سے بھری پڑی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں