ارباب غلام رحیم جوتے کھاتے کھاتے بچ گئے

ٹنڈو محمد خان (پی این آئی) سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کے قافلے پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نےٹنڈو محمد خان میں دھاوا بول دیا ، میڈیا سے گفتگو کے بعد واپس جاتے ہوئے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ارباب غلام رحیم کی گاڑی روک لی اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،پیپلز پارٹی کے کارکن ارباب غلام رحیم کو جوتےدکھاتے رہے،تحریک انصاف کے کارکنوں کی پیپلز پارٹی کے ساتھ اس موقع پر ہاتھا پائی بھی ہو گئی ، سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار وں نے مشکل سے ان کی گاڑی کے لیے راستہ بنایا۔ارباب غلام رحیم ٹنڈو محمد خان پہنچے تھے جہاں انہوں نے دھواں دار پریس کانفرنس میںدعویٰ کیا کہ آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی کے بعد تحریک انصاف صوبے میں حکومت بنائے گی ۔بعد ازاں جب وہ اپنے قافلے سمیت وہاں سے روانہ ہوئے تو پیپلز پارٹی کے کارکن ان کی گاڑی کے سامنے آ گئے اور شدید نعرے بازی شروع کردی ،کارکنوں نے ہاتھوں میں جوتے اٹھا کر ارباب غلام رحیم کی جانب نازیبا اشارے کرتے رہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں