بلوچستان کے علاقے کوہلو اور گرد و نواح میں ایک ہی دن میں تیسرا زلزلہ آیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوہلو میں صبح 10 بجکر 25 منٹ پر پہلا زلزلہ اور دوسرا 10 بجکر 58 منٹ پر آیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شام 4 بجکر 49 منٹ پر تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تیسرے زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 17 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہلو سے 60 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، ژوب، بارکھان اور راکھنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





