سیاسی جماعت کے رہنما کے بیٹے کا قاتل گرفتار کر لیا گیا

کراچی (آئی این پی ) کراچی کے علاقے منگھوپیر گلزارآباد میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما اسحاق خان کے بیٹے کا قاتل گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز کے مطابق پولیس نے ملزم مجاہد سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم مجاہد نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے دو ساتھیوں کی مدد سے ریکی کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو ساتھی سراج اور مقصود اب بھی مفرور ہیں جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ قتل کرنے کی وجہ کیا تھی گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ 26جولائی کو منگھوپیر گلزار آباد کی ہارڈوئیر کی دکان پر پیش آنے والے واقعے میں مقتول کے والد اور چچا بھی زخمی ہوئے تھے۔۔۔۔

ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے باعث 3 نوجوان جاں بحق

لاہور (آئی لاہور میں مختلف حادثات کے دوران 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے،لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاون میں ویلنگ کرتے ہوئے 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ون ویلنگ سے ہلاکت کا دوسرا واقعہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پیش آیا جہاں ایک اور نوجوان ون ویلنگ کے شوق میں ابدی نیند سوگیا۔ ادھر کوٹ عبدالمالک میں موٹرسائیکل سوار نوجوان تیز رفتاری کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد تینوں نوجوانوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں