کون کونسے سکول بند کرنے جارہے ہیں؟ وزیر تعلیم نے وارننگ دیدی

لاہور (پی این آئی ) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ 22 اگست تک فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے نجی وسرکاری سکول ویکسی نیشن مکمل کرلیں، جس سکول کے ٹیچر یا ملازم کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا، اس سکول کو بند کردیں گے، پنجاب بھر کے سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تفصیلات کےمطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کرتا ہوں کہ 22 اگست تک تمام نجی وسرکاری سکول اساتذہ، سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کرلیں، اس کے بعد سکولوں کے رینڈم وزٹ کیے جائیں گے، جس سکول کے ٹیچر یا ملازم کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا، اس سکول کو بند کردیں گے، اس لیے تمام سکولوں کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اپنے سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کریں اسی طرح سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں