سابق ایم این اے کا بیٹا نشہ کرتے ہوئے گرفتار، آئس، شراب اور چرس برآمد

لاہور(آئی این پی ) شیخو پورہ سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر قومی اسمبلی منور منج کا بیٹا سلمان منج منشیات استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔ پولیس نے سلمان منج کو اسلام پورہ کی حدود کھوکھا سٹاپ بند روڈ سے گرفتار کیا۔ سلمان منج اپنی گاڑی میں نشہ کر رہا تھا۔ گاڑی سے آئس ،شراب اور چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا۔ گرفتار ہونے والا ملزم سلیمان منج پنجاب اسمبلی میں سرکاری افسر ہے۔۔۔۔

بیوائوں کی زمین پر قبضہ کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو عدالت نےطلب کر لیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیواں کی زمین پر ڈیفنس ہاسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ اے)کے مبینہ قبضے کے کیس میں ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ منگل کو ہائی کورٹ میں دو بیواں کی زمین پر ڈی ایچ اے کے مبینہ قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات پیش ہو کر بتائیں کس قانون کے تحت زمین ایکوائر کی ؟۔ ڈی سی اسلام آباد اور اے ڈی سی جی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو تحریری جواب بھی جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں