ترکی نے پاکستان سے ترکی آنے والے طلبا کے لیے بڑی پابندی ختم کردی

اسلام آباد (آئی این پی)ترکی نے پاکستان سے ترکی آنے والے طلبا کے لیے ہوٹل میں قرنطینہ کی پابندی ختم کردی، طلبا کو نجی ہوٹلوں کے بجائے ہاسٹلوں میں قرنطینہ کرنے کی اجازت ہوگی،تفصیلات کے مطابق ترکی میں کورونا پابندیوں میں نرمی کیساتھ نئی سفری ہدایات جاری کردی، جس میں پاکستان سے آنے والے طلبا کیلیے قرنطینہ کی پابندی ختم کردی ہے،نئے قوانین کا اطلاق 6اگست سے یکم ستمبر تک ہوگا، جس میں طلبا کو 10دن کے لیے نجی ہوٹلوں کے بجائے ہاسٹلوں میں قرنطینہ کرنے کی اجازت ہوگی،طالب علموں کے قرنطینہ کیلئے استنبول اور انقرہ میں یونیورسٹی کے ہاسٹلز مختص کردیے گئے ہیں، طالبعلموں کو دستاویزات دکھانا ہوں گی کہ وہ ترکی میں اعلی تعلیم حاصل کرتے ہیں، جس کے بعد ہی انھیں نجی ہوٹل میں قرنطینہ کی لازمی شرط سے استثنی حاصل ہوگا،استنبول یا انقرہ کے علاوہ دیگر صوبوں کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا بھی استنبول یا انقرہ کے ہاسٹلوں میں قرنطینہ کے اختتام کے بعد ہی صوبوں کا سفر کرسکیں گے،طلبا کے علاوہ پاکستانی جن کے پاس مستقل رہائش اور ورک پرمٹ ہے، انہیں اپنی رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ پاکستان سے دورے یا سیاحت کے مقاصد کے لیے آنے والوں کو نامزد نجی ہوٹلوں میں قرنطینہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں