عدالت نے وزیراعلیٰ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا، بڑی مشکل میں پھنس گئے

کوئٹہ (پی این آئی) مقامی عدالت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور سابق ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے اپوزیشن ارکان نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اپوزیشن ارکان کا الزام ہے کہ 18 جون کو بجٹ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن ارکان کو بکتر بند گاڑی مار کر زخمی کیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ ون افضل کاکڑ نے ایس ایچ او بجلی روڈ کو سی آر پی سی کی دفعہ 22 اے کے تحت وزیر اعلیٰ بلوچستان اور سابق ایس ایس پی آپریشنر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں