واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا‎

اسلام آباد (پی این آئی)واٹس صارفین کی بڑی پریشانی دور ، واٹس ایپ انتظامیہ نے زبردست سہولت متعارف کروا دی ۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے پیشِ نظر ان کی تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی اور ایپ کی میموری کو بچانے کیلئے ‘ویو ونس کا فیچر متعارف کروادیا۔اس فیچر کی مدد سے صارفین جو تصویر یا وڈیو کسی کو بھیجنا نہیں چاہتے یا پھر غیر یقینی طور پر بھیج رہے ہیں تو وہ اب ویونس کے فیچر کے ذریعے ویڈیوز یا پھر تصاویر بھیج سکتے ہیں جو کہ ایک بار کھلنے کے فوری بعد چیٹ ہسٹری سے مکمل طور پر غائب ہو جائے گی ۔ دوسری جانب دنیا بھر میں مقبول مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے بھی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح فی الحال محدود پیمانے پر اسٹوری کا فیچر متعارف کروادیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹوری کا فیچر پہلے انسٹاگرام، فیس بک ، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ پر بھی میسر ہے، کچھ عرصہ ایسا ہی فیچر ٹوئٹر نے بھی متعارف کروایا تھا جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔ٹک ٹاک کے نئے فیچر کے حوالے سے سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا نے ٹوئٹر پر اعلان کیا اور بتایا کہ یہ ابھی محدود پیمانے پر شروع کیا گیا ہے۔ٹک ٹاک اسٹوری پر شیئر کیا جانے والا مواد 24 گھنٹے میں خود ہی غائب ہوجاتا ہے۔اس سے قبل چین کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے خالقین نے ویڈیو کا دورانیہ تین گنا بڑھا کر اسے تین منٹ کردیا تھا۔دورانیہ بڑھانے سے قبل ٹک ٹک پر 60 سیکنڈ یعنی ایک منٹ سے زائد کی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جاسکتی تھی۔ ویڈیو کا دورانیہ بڑھانا ویڈیو سے رقم کمانے یعنی مونیٹائزیشن کی جانب ایک قدم تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں