کرنٹ لگنے سے بچے کا بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک پر ہرجانے کا دعویٰ

کراچی(آئی این پی ) ملیر میں کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچے کا بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کیخلاف ساڑھے 11 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردیا گیا۔ اہلخانہ نے دعوی عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کیا گیا۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ احمد عبداللہ ملیر کا رہائشی ہے۔ کے الیکٹرک کے کھلے تار گھر کے ساتھ گزر رہے تھے۔ مدعی نے کہا کہ احمد عبداللہ کو کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے کرنٹ لگا۔ بچہ آرمی پبلک اسکول کا طالب علم اور پاک فوج میں جانا چاہتا تھا۔ کے الیکٹرک کی بد انتظامی سے احمد کا بازو ضائع ہوگیا۔ کے الیکٹرک انتظامیہ کو گیارہ کروڑ 60 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں