لاہور (آن لائن)پاکستانی انڈس واٹرکمشنر سید مہرعلی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت سے پانی کے معاملات پرڈیڈلاک ختم ہوگیا ہے اوربات چیت جاری ہے ، بھارتی انڈس واٹرکمیشن وفد جلد پاکستان کادورہ کرے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی انڈس واٹرکمشنر سیدمہرعلی شاہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پانی کے معاملات پراب بھارت پاکستان کیساتھ بات چیت کررہاہے۔بھارت نے مرالہ میں اضافی پانی چھوڑاتواطلاع دی تھی، بھارتی انڈس واٹرکمشنر سے ٹیلی فونک رابطہ جاری ہے۔بھارتی انڈس واٹرکمیشن وفد جلد پاکستان کادورہ کرے گا، بھارتی انڈس حکام سندھ طاس معاہدے کیمطابق چل رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے پرعمل کی بات کی، دونوں ممالک سیلابوں اورمون سون پرڈیٹاشیئرنگ کررہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں