لاہور (پی این آئی) حکومت پنجاب نے کورونا ویکسی نیشن نا کروانے والوں کا سرکاری دفاتر میں داخلہ بند کر دیا۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کورونا ویکسین نا لگوانے والے وزیراعلیٰ آفس اور سول سیکرٹریٹ سمیت کسی بھی سرکاری دفتر میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ ہ سرکاری دفاتر میں صرف ان لوگوں کو آنے کی اجازت ہو گی جن کے پاس کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ ہو گا۔۔۔۔
میرے کارکنوں کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ بند نہ ہوا تو آزاد کشمیر میں خود احتجاج کی قیادت کروں گا، بلاول بھٹو کا اعلان
اسلام آباد/کراچی/کوٹلی(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں پی پی پی رہنما چوہدری یاسین اور ان کے خاندان کو سیاسی انتقام کا vنشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلانہ حملہ چوہدری یاسین پر ہوا اور پولیس نے حملہ آوروں پر مقدمہ درج کرنے کے بجائے الٹا چوہدری یاسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی جبکہ کوٹلی سے ان کے نامزد امیدوار چوہدری یاسین نے اپنے خلاف ہوئے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی مگر پولیس نے درج نہیں کی، میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر میرے کارکنوں کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ آزاد کشمیر میں خود احتجاج کی قیادت کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کشمیر میں پی پی پی کی جیت ہضم نہیں ہوئی اور انہوں نے امورِ کشمیر میں غیرآئینی مداخلت کرکے جیالے امیدوار سے سیاسی انتقام لینا شروع کردیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے تحصیل چڑھوئی میں ہوئے دو افراد کے قتل کے افسوس ناک واقعے میں براہ راست جج بن کر پی پی پی امیدوار کو مجرم ٹہرادیا، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی مدینے کی ریاست ہے کہ عمران خان کے خلاف تقریر کرلو تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، سیٹ جیت لو تو قتل کا مجرم بنادیا جاتا ہے، پی پی پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ انصاف کا تقاضہ تو یہ تھا کہ دو افراد کے قتل کے افسوس ناک واقعے میں چوہدری یاسین کے مطالبے پر ہونے والی جوڈیشل انکوائری کے نتائج کا انتظار کیا جاتا، اس موقع پر انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں عمران خان کے چوہدری یاسین کے خلاف سیاسی انتقام کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے چینی کے اثرات دور رس ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ دو نشستوں سے کامیاب ہونے والے چوہدری یاسین سے عمران خان کا سیاسی انتقام چھوڑی جانے والی ایک نشست کو ہتھیانے کے لئے بھی ہے جبکہ عمران خان کی ایماء پر پی پی پی رہنما چوہدری یاسین کے گھر کے محاصرے سے لے کر چادر اور چار دیواری تک کا تقدس پامال کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں