یکم اگست سے دفاتر میں بلا ویکسینیشن داخلے پر پابندی عائد کردی

کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان حکومت نے یکم اگست سے اہم دفاتر میں بلا ویکسینیشن داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کا اثر بلوچستان پر پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں یکم اگست سے اہم دفاتر میں بلاویکسینیشن داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں یکم اگست سے اہم دفاتر میں بلاویکسینیشن داخلے پر پابندی کورونا کی چوتھی لہر کے دوران اسپتالوں پر دبابڑھ رہا ہے، بلوچستان اور کوئٹہ سے کراچی لوگوں کی آمدورفت زیادہ ہے، خدشہ ہے کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کااثر بلوچستان پرپڑے گا۔، لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے بلوچستان میں کیسز کی شرح 11 فیصد تک بڑھ جائے گی، مکران میں کورونا کی ڈیلٹا قسم زیادہ پھیل رہی ہے جبکہ گوادر میں ڈیلٹا کیسز کی شرح 40 فیصد ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ بلوچستان میں لوگ کورونا سے بچاکی ویکسین نہیں لگوارہے، صوبے میں نجی اسپتال نہیں سارا بوجھ سرکاری اسپتالوں پر پڑیگا، کوروناکیسز بڑھے تو صحت کا نظام بیٹھ سکتا ہے۔لاک ڈاؤن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گوادر اور کیچ میں لاک ڈان لگادیاگیاہے، کوئٹہ میں بھی کیسز بڑھے تو لاک ڈاون لگادیا جائیگا۔ترجمان نے مزید کہا بلوچستان میں بچوں سے زیادتی اورقتل کے کیسز پر تشویش ہے، مستونگ اور مری آبادمیں بچوں سیزیادتی کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں