نیب نے مفتاح اسماعیل کیخلاف نیا کیس کھول دیا

لاہور(آئی این پی) نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیلکے خلاف مشکوک ٹرانزیکشن کا نیا کیس کھول دیا،تفصیلات کے مطابق نیب کو سٹیٹ بینک کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ مفتاح اسماعیل کے اکائونٹ میں غیر معمولی رقوم جمع ہوئیں جس پر نیب نے مفتاح اسماعیل کے اکائونٹ میں 4ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن پر انکوائری شروع کردی ہے،مفتاح اسماعیل کی وزارت کے دوران 4ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی جس پر انہیں باقاعدہ سوالنامہ جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں