نواز شریف نے بالی وڈ کے اداکاروں کی طرح ایسی ایکٹنگ کی کہ ہماری کابینہ کی خواتین اراکین ان کی شکل دیکھ کر رونا شروع ہو گئیں، وزیراعظم عمران خان کی نوازشریف پر تنقید

مظفر آباد (پی این آئی)نواز شریف نےبالی وڈ کے اداکاروں کی طرح ایسی ایکٹنگ کی کہ ہماری کابینہ کی خواتین اراکین ان کی شکل دیکھ کر رونا شروع ہو گئیں،خوف آگیا کہ جہاز کی سیڑھیاں بھی چڑھ جائے گا یا نہیں، اُنہوں نے مجھے کہا کہ اسے جانے دو، آزاد کشمیر جلسے سے وزیراعظم کا خطاب۔ تفصیلات کے آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کے شرکا سے ان کا کہنا تھا کہ جب 25 جولائی کو ووٹ ڈالنے جاؤگے تو سب سے ایک سوال پوچھنا کہ کیا جس جماعت کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں، کیا ان کا لیڈر سچا اور ایمان دار ہے یا نہیں، کیا ان کا ایسا لیڈر تو نہیں جو ملک سے جھوٹ بول کر بولی ووڈ کی ایکٹنگ کرکے بیمار بن کر باہر گیا ہو۔انہوں نے کہا کہ اس نے ایسی ایکٹنگ کی کہ ہماری کابینہ کے اندر جو عورتیں تھیں وہ اس کی شکل دیکھ کر رونا شروع کردیں، خوف آگیا کہ جہاز کی سیڑھیاں بھی چڑھ جائے گا یا نہیں، جیسے لندن کی ہوا لگی تو ایک نواز شریف یہاں سے گیا تھا وہاں کر دوسرا نواز شریف نظر آگیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک چیز پوچھنی ہے کہ جب اس ملک کی عدالتیں آزاد ہیں، آج پاکستان کی عدالتیں آزاد ہیں، عمران خان کوئی ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کرتا، عمران خان کسی جج کو فون نہیں کرتا کہ تین نہیں 5 سال سزا دو۔عمران خان نے کہا کہ یہاں عدالتیں آزاد ہیں، لاہور ہائی کورٹ کو تحریک انصاف کنٹرول نہیں کرتی، آزاد ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر عدالتیں آزاد ہیں تو پھر یہ سارے باہر کیوں بھاگے ہوئے اور ڈر کس سے ہے، ان کا منشی اسحٰق ڈار باہر، اس کے بیٹے بھی باہر، نواز شریف کے بیٹے باہر بھاگ گئے، شہباز شریف کا داماد اور بیٹا بھی باہر بھاگ گیا، بھئی کس سے ڈر رہے ہو۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں آزاد ہیں، یہاں تو تحریک انصاف کے وزیروں کو نہیں چھوڑا جاتا، ہمارے دو وزیروں کو جیل میں ڈال دیا گیا، اس ملک میں عدالتیں اور انصاف کا نظام آزاد ہیں، ان سے پوچھیں جس پارٹی کو ووٹ دے رہے ہیں کیا ان کا لیڈر صادق اور امین ہیں یا نہیں اور اگر لیڈر ایمان دار نہیں ہے تو امیدوار بھی ہو وہ کچھ نہیں کرسکتا لیکن لیڈر ایمان دار ہو اور امیدوار ایمان دار نہ ہوتو کچھ کرتے ہوئے، اس کو پتہ ہے اوپر والا پکڑ لے گا، وہ خود پیسے نہیں بنا رہا ہے تو وہ اور کسی کو بھی پیسے نہیں بنانے دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close