ماں اور بہن کو بار بار شادیاںکرنے سے منع کرنے پر ماں نے بیٹی سے مل کر سگے بیٹے کو زہر دیکر قتل کردیا

فیصل آباد(آن لائن) ماں اور بہن کو بار بار شادیاں اوربری حرکات سے منع کرنے پر ماں نے بیٹی سے ملکر سگے بیٹے کو زہر دیکر قتل کردیا‘پولیس نے ہمسائے کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے دونوں ماں بیٹی کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی‘ آن لائن کے مطابق 236ر۔ب حسن بلاک کے رہائشی نوجوان فیضان ولد نذیراحمد کو اسکی والدہ نے بری حرکات پر منع کرنے سے دوماہ قبل گھر سے نکالا ہوا تھا اسکے ہمسائے سکندر حیات نے صدر پولیس کو قانونی کارروائی کرواتے ہوئے بتایا کہ مقتول فیضان اپنے گھر میں اچانک مردہ حالت میں پایاگیا‘اسکی والدہ کنیز فاطمہ نے اسے اطلاع دی کہ فیضان نے کالا پتھر نگل لیا بعدازاں پولیس کے سامنے اسکو مارنے کا جرم تسلیم کر لیا‘مقتول فیضان کے دوسرے بھائی کو اس نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے مدعی نے مزید بتایا کہ مقتول کی والدہ نے پہلے کئی بار شادیاں کیں ‘فیضان انہیں بری حرکات سے منع کرتا تھا اسی بناء پر اسکی والدہ ملزمہ کنیز فاطمہ نے بیٹی رحمانہ کیساتھ ملکر اسے زہردیکر موت کے گھات اتاردیا۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ماں بیٹی کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close