کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آنیوالوں پر پابندیوں میں توسیع

اسلام آباد (آئی این پی ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارت سمیت کورونا وائرس کے حوالے سے کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آنے والوں پر پابندیوں میں 31 جولائی تک توسیع کی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں نیا سفری ہدایت نامہ اور کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آمد پر پابندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سی اے اے کی جانب سے بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا، جنوبی افریقہ سمیت 26 ممالک سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ سی کیٹگری ممالک سے صرف پاکستانیوں کو وطن آنے کی اجازت ہوگی، تاہم پاکستانیوں کیلئے روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار دیا گیا ہے، ان مسافروں کا پاکستان کے ایئر پورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں