عید الاضحی پر تین کی بجائے پانچ چھٹیاں، وزارت داخلہ نے نئی سمری تیار کر لی

اسلام آباد(پی این آئی)وزارت داخلہ نے عید کے موقع پر تین کی بجائے پانچ چھٹیوں کی نئی سمری تیار کرلی ہے۔وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیاں تین دن سے بڑھا کرپانچ دن کرنے کے لیے سمری دوبارہ تیار کرلی ہے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 20جولائی سے 24 جولائی تک کی جائے۔ سمری کے مطابق جمعے اور ہفتے کی چھٹی شامل ہونے سے عید الاضحٰی کی تعطیلات چھ یوم کی ہو جائیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ نے عیدالاضحی کے موقع پر تین چھٹیوں کی منظوری دی ہے ، 20 سے 22 جولائی تک چھٹیاں ہوں گی ، عید پر سعودی عرب سے 85 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جارہاہے ، دیگر ممالک سے بھی پاکستانی قیدیوں کو واپس لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ فواد چوہدری کا کہناتھا کہ لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کورونا ویکسین لگوائیں ، پنجاب میں کوروناصورتحال کنٹرول میں ہے، کراچی اورخیبرپختونخوامیں کوروناکیسزبڑھے ہیں ، کروڑپاکستانیوں کوویکسین لگائی جاچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی تنخواہوں میں دو سال اضافہ نہیں ہوا تھا تاہم اب پاک فوج کیلئے 25 فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے ، وزیراعظم عمرا ن خان نے رینجرز اور ایف سی کو بھی سپیشل الاؤنس دینے کا کہاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم ، سابق وزیراعلیٰ اور سابق ججوں سے اضافی سیکیورٹی واپس لی جارہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں