وادی نیلم میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنیکا اعلان

مظفرآباد(آئی این پی)آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئیہے، اطلاق آئندہ ہفتے سے ہو گا،تفصیلات کے مطابق سیاحوں کی پسندیدہ وادی نیلم میں 19جولائی سے 29جولائی تک داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے،اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، این سی او سی اور حکومت آزاد کشمیر کے فیصلوں کی روشنی میں 19جولائی سے 29جولائی تک سیاحوں کے آزادکشمیر خصوصا ضلع نیلم میں داخلے پر پابندی ہو گی،ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری ہونے والے حکمنامے میں ایس پی پولیس، اسسٹنٹ کمشنرز، صدر گیسٹ ہاوسز ایسوسی ایشن اور صدر ٹرانسپورٹ یونین ضلع نیلم کو ہدایت کی گئی ہے کہ مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ 18 جولائی کے بعد کسی بھی گیسٹ ہاوس اور گاڑیوں کی بکنگ نہ کی کریں،جاری کردہ حکمنامے میں واضح طور پر درج ہے کہ پہلے سے ہو چکنے والی بکنگ بھی منسوخ کردی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں