لاہور(آئی این پی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک اور عوام پھر سے لاک ڈائون جیسی پابندیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے، کرونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچائو کے لیے عوام کو پہلے سے زیادہ احتیاط برتنا ہوگی، ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچائو کے لیے عوام کو پہلے سے زیادہ احتیاط برتنا ہوگی،معاون خصوصی نے کہا کہ این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدر آمد کیا جائے گا، کرونا سے محفوظ رہنے میں ہر شہری کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے، کرونا ایس او پیز کی پاسداری اور ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، احتیاط کا راستہ ہی ہمیں کرونا وائرس کی چوتھی لہر سے محفوظ رکھ سکتا ہے،معاون خصوصینے کہا کہ بے احتیاطی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی سے کیسز میں پھر سے اضافہ ہوگا، ملک اور عوام پھر سے لاک ڈائون جیسی پابندیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں سے بچنے کے لیے شہری احتیاط کا دامن مت چھوڑیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں