خاتوں کو ہراساں کرنے پر بھارتی اداکار گرفتار

ممبئی (آن لائن )بھارتی ٹی وی کے نامور اداکار پراچین چوہان کو خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار نے خاتون کے خلاف مجرمانہ طاقت کا استعمال کیا ہے جو انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 354 کی خلاف ورزی ہے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے خاتون کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد پراچین چوہان کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔پولیس افسران کا کہنا ہے کہ وہ اداکار کو عدالت میں پیش کریں گے جب کہ کیس کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔خیال رہے کہ پراچین چوہان نے ایکتا کپور کے ٹی وی سیریل ’کسوٹی زندگی کی‘ میں سبروٹو باسو کا کردار کردیا تھا جو ان کی مقبولیت کا باعث بنا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں