کراچی(آئی این پی)پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی)کے چیئرمین مصطفی کمال نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہے تو ایک منٹ میں عمران خان حکومت گر جائے گی، ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کا میئر کرپٹ تھا، پکڑا اس لیے نہیں جاتا کہ آج وہ حکومت کا حصہ ہیں جس دن یہ حکومت سے باہر آئیں گے تو پکڑے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو زرداری چلا رہے ہیں، پیپلز پارٹی چاہے تو ایک منٹ میں عمران خان حکومت گر جائے گی،مصطفی کمال کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کراچی کی گنتی پر شورنہیں مچاتی،انہوں نے کہا کہ کراچی کو 13سال میں ایک قطرہ اضافی پانی نہیں دیا گیا، ہمارے ٹیکسز کا پیسہ وفاق کے پاس جاتا ہے، پی ایف سی ایوارڈ ہمیں براہ راست دینے سے مسئلہ حل ہوجائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں